مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی امریکہ کے ملک کوسٹا ریکا میں کارگو طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران 2 ٹکڑے ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق سان جوز ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والے بوئنگ کارگو طیارے نے 25منٹ بعد فنی خرابی کی اطلاع دیتے ہوئے ائیرپورٹ پرواپس لینڈنگ کی جس کے دوران طیارہ دوحصوں میں تقسیم ہوگیا۔
ائیرپورٹ انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طیارے کے عملے کوبحفاظت نکال کرطیارے کوآگ کی لپیٹ میں آنے سے بچا لیا۔
آپ کا تبصرہ